روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل موصل کے محاذ جنگ پہ.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر (دام تأييده) نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ موصل کے محاذ جنگ کا دورہ کیا اور وہاں عباس عسکری یونٹ کے جوانوں کی شجاعت اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔

حرم کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ارکان کے ہمراہ سیکرٹری جنرل جب محاذ جنگ کے قریبی علاقوں میں پہنچے تو عباس عسکری یونٹ کے کمانڈر میثم زیدی نے ان کا استقبال کیا اور پورے دورہ کے دوران وفد کے ہمراہ رہے۔

سید محمد اشیقر نے عباس عسکری یونٹ کے جوانوں سے فردا فردا ملے اور داعش کے خلاف ان کی بہادری اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور عباس عسکری یونٹ کے ہاتھوں مسلسل ہونے والی فتوحات پہ مبارک باد پیش کی ۔

واضح رہے عباس عسکری یونٹ موصل کے محاذ جنگ پہ داعش کو تیزی سے پیچھے دھکیلتے ہوئے بہت سے قصبوں اور نواحی شہروں کو آزاد کروانے میں کامیاب ہوا ہے اور حال ہی میں عباس عسکری یونٹ کے شاہسواروں نے جبال عطشانة اور اس کے گردونواح کے علاقوں، اور بادوش کے جنوب میں واقع دامرجی کے پورے علاقے کو داعش کے نجس پنجوں سے آزاد کروایا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: