جشن میلاد زہراء(س) کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی شرکت......

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے جشن میلاد زہراء علیھا السلام کی تقریبات کا آغاز بروز جمعرات(17جمادى الثانی 1438هـ) بمطابق(16مارچ 2017ء) کو خاتم الانبیاء (ص) ہال میں ہوا کہ جس میں بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی وفود نے شرکت کی۔

تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی کے بعد روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ علی قرعاوی نے خطاب کیا اور جناب سیدہ کے فضائل بیان کیے۔

اس کے بعد متعدد مقررین نے اس سیمینار اور اس کے موضوع کے حوالے سے گفتگو کی اور تقریب کے آخر میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے سابقہ خدام اور پرانے خطباء و ذاکرین میں ہدایا تقسیم کیے گئے۔

واضح رہے کہ اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بھی شرکت کی اور اس پُر نور تقریب کا حصہ بنا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: