بغداد عالمی کتابی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سٹال میں شیعہ مزارات کے سربراہ کی آمد.....

عراق میں موجود شیعہ مسلک کے بزرگان کے مزارات کے اداری سربراہ شیخ ستار جیزانی نے گزشتہ روز بغداد کتابی نمائش کو دیکھنے آئے اور اس دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نمائش میں موجود سٹال میں انہوں نے کافی وقت گزارا ور روضہ مبارک کی فکری و علمی منشورات کو دیکھتے رہے شیخ ستار جیزانی نے روضہ مبارک کی فکری کاوشوں کو کافی سراہا اور اہل بیت علیھم السلام کی افکار کو دنیا تک پہنچانے کے لیے روضہ مبارک کے کردار کو مرکزی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

واضح رہے کہ معرض بغداد الدولی للکتاب کے نام سے لگائی گئی اس کتابی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنی سینکڑوں کتابوں کو نمائش کے لیے رکھا ہے جسے دیکھنے اور خریدنے کے لیے لوگوں کی بہت بڑی تعداد آرہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: