30 مارچ 2017 کو رجب  کی پہلی تاریخ ہو گی۔ (دفتر آیت اللہ سید سیستانی)

نجف اشرف میں موجود سپریم دینی رہنما حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ جمادی الثانی کا مہینہ 30 دنوں پر مشتمل ہو گا لہٰذا بروز جمعرات30 مارچ 2017ء کو رجب 1438ھجری کی پہلی تاریخ ہو گی کیونکہ 29 ربیع الثانی کا دن گزارنے کے بعد آنے والی رات میں چاند نظر نہیں آسکا۔

روایات کے مطابق رجب کی پہلی تاریخ کو حضرت نوح(ع) کشتی میں سوار ہوئے حضرت نوح کے ساتھ موجود افراد کو حکم دیا گیا کہ وہ اس دن روزہ رکھیں اور جو شخص بھی اس دن روزہ رکھتا ہے آگ اس سے ایک سال کی مسافت کے برابر دور جاتی ہے۔

یکم رجب کے دن غسل کرنا اور امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنا مستحب ہے۔
اس کے علاوہ عمومی طور پر ہر اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کو دو رکعت نماز پڑھنا مستحب ہے کہ جس کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 30مرتبہ سورہ اخلاص پڑھی جاتی ہے اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 30 مرتبہ سورہ قدر کو پڑھا جاتا ہے اور نماز کے بعد صدقہ دینا بھی مستحب ہے۔
اللہ تعالیٰ اس مہینے کو اور باقی تمام مہینوں کو تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لیے خیر و برکت اور امن و امان کا زمانہ قرار دے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: