اسلام آباد میں جاری ہفتہ ثقافت کے ضمن میں محفل مشاعرہ.....

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے اسلام آباد میں جاری ہفتہ ثقافت نسیم کربلا کے ضمن میں امام محمد باقر علیہ السلام کے جشن میلاد کے حوالے سے ایک محفل مشاعرہ منعقد ہوئی کہ جس میں پاکستان کے مختلف شعراء نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اردو زبان میں شعراء نے اس پُر مسرت موقع پر امام محمد باقر علیہ السلام اور اہل بیت اطہار علیھم السلام کے فضائل و مناقب کو اشعار کی صورت میں بیان کیا اور اسی طرح سے عراقی مومنین سے یکجہتی اور اعلیٰ دینی قیادت سے اظہار عقیدت بھی کیا۔

واضح رہے ہفتہ ثقافت نسیم کربلا روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور جامعہ کوثر کے مشترکہ تعاون سے ہر سال منایا جاتا ہے اور اس سال اس کی تقریبات میں روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) بھی شریک ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: