ہالینڈ کے سفیر کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں آمد....

بروز بدھ (14رجب 1438هـ) بمطابق(12اپریل 2017ء) کو عراق میں تعینات ہالینڈ کے سفیر جان والتمینس نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور زیارتی مراسیم کی ادائیگی کے بعد روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر اور مرکزی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ہالینڈ کے سفیر نے اس ملاقات میں زراعت، تعلیم اور دیگر مختلف شعبوں میں ہالینڈ کی طرف سے عراق میں سرمایہ کاری کرنے اور روضہ مبارک کے ساتھ مل کر کام کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت کو اپنے لیے شرف قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: