امام زمانہ(عج) کی 1183 ویں سالگرہ کے موقع پہ کربلا میں جشن چراغاں.....

بروز بدھ 13شعبان المعظم 1438 ھ بمطابق 10 مئی 2017 ء کو رات کے وقت حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی1183 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کربلا میں مقام امام زمانہ علیہ السلام کے پاس سترھواں سالانہ جشن چراغاں منعقد ہوا کہ جس میں مومنین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس جشن میں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی حیات مبارک کے سالوں برابر یعنی1183 شمعیں روشن کی گئیں اور ان شمعوں کی مدد سے یہ عبارت لکھی گئی: (المهديّ إمامُ السلام).
جشن چراغاں کا آغاز قاری حاج مصطفى صرّاف نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جس کے بعد دونوں مقدس روضوں کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ میثم زیدی نے خطاب کیا اور مومنین کو امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی سالگرہ کی پُر مسرت مناسبت پہ مبارک باد پیش کی۔ اور غیبت کے اس زمانہ میں مومنین پہ فرض ان امور کے بارے میں گفتگو کی کہ جن کا تعلق امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے انتظار اور ظہور کے حوالے سے ہے۔
اس محفل میں متعدد شعراء کرام نے امام زمانہ علیہ السلام کے حضور اپنا منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا کہ جن میں سر فہرست نجف اشرف سے تعلق رکھنے والے شاعر اہل بیت أحمد الوائلي ، کربلا سے تعلق رکھنے والے شاعر فراس اسدی، بابل سے آئے ہوئے شاعر محمد فاطمی،مثنی سے تعلق رکھنے والے شاعر محمد اعجیبی، احمد موسوی اور عراق سے تعلق رکھنے والے دیگر شعراء نے امام زمانہ(ع) اور اہل بیت علیھم السلام کی شان میں قصائد پڑھ کر حاضرین سے داد تحسین حاصل کی.
واضح رہے کہ 9/4/2003ء کو عراقی شہر صویرہ سے تعلق رکھنے والے الحاج مقداد کریم ھادی نے اس جشن چراغاں کا آغاز کیا اور پہلی مرتبہ مقام امام زمانہ(ع) کے پاس امام زمانہ(ع) کے زندگی کے سالوں کے برابر شمعیں روشن کر کے ایک منفرد جشن کی بنیاد رکھی کہ جو ہر سال دونوں مقدس روضوں کی طرف سے منایا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: