یونیورسٹی ہوسٹل میں رہنے والے طلاب سے ایک ثقافتی ملاقات.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی تعلقات کے شعبہ نے عراقیہ یونیورسٹی کے ہوسٹل میں رہنے والے طلاب کے ساتھ مل کر ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا کہ جس میں روضہ مبارک کے مختلف سیکشنوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

یہ پروگرام ایک کانفرنس کی صورت میں مجمّع السبع ابکار کمپلیکس میں منعقد ہوا اس کانفرنس میں ہوسٹل انتظامیہ کے انچارج ڈاکٹر حذیفہ ضیاء، ادیان سیکشن سربراہ أ.م.د رعد حميد توفيق ، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے عالمی میڈیا کے انچارج جسام محمد سعیدی اور روضہ مبارک کے تحقیق و نشر سیکشن کے رکن حسن الجوادي نے حاضرین سے خطاب کیا اور طلاب کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور انہیں وطن عزیز کی ہر ممکن خدمت کرنے کی ترغیب دی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: