تصویری رپورٹ: رمضان کی آخری شبِ جمعہ امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں حاضری دینے والوں کا جمع غفیر....

ویسے تو ہر شبِ جمعہ مومنین کی بڑی تعداد کربلا میں حاضر ہو کر امام حسین(ع) اور ان کے علمدار بھائی حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی زیارت کا شرف حاصل کرتی ہے لیکن آج اس رمضان کی آخری شب جمعہ ہونے کے سبب دونوں حرموں اور اس کے گرد ونواح میں لاکھوں زائرین پر مشتمل ایک جمع غفیر نظر آ رہا ہے زائرین کے رش کی وجہ سے تل رکھنے کی جگہ بھی دکھائی نہیں دے رہی ایسا لگتا ہے کہ مولا حسین(ع) کے چاہنے والوں کا ایک طوفان ہے جو یہاں امڈ آیا ہے کہ جسے آپ بھی زیر نظر تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: