دراسات انسانیہ کالج میں عراقی فتح کا جشن اور شہداء کے خاندانوں کے اعزاز میں تقریب.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے دراسات انسانیہ کالج میں عباس عسکری یونٹ اور ومؤسسة البّرّ الرحيم کے تعاون سے عراقی علاقوں کی داعش سے آزادی کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں شھداء کے خاندانوں کو خصوصی طورپر مدعو کیا گیا تھا۔

اس تقریب سے کالج کے پرنسپل، عباس عسکری یونٹ کے افسران اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اور داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو داعش سے آزاد کروانے کے سلسلہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کے کردار کو سراہا اور اس فتح و نصرت کو شھداء کے پاکیزہ خون کا مرہونِ منت قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پہ شھداء کے خاندانوں میں امدادی رقوم اور اعزازی سندیں بھی تقسیم کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: