سید سیستانی(دام ظلہ الوارف) کے فتوی نے عراق کو نجات دلوائی اور اس کی حفاظت کی(سفیر فاتیکان)

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مشترکہ وفد نے فاتیکان کے عراق میں تیعنات سفیر البيرتو أورتيغا سے ملاقات کی اور دنیا میں جاری دہشت گردی اور منظم دہشت گرد گروہوں کے خلاف نظریاتی و عملی جنگ کے حوالے سے گفتگو کی اور تمام مذاہب کی طرف سے شدت پسندی کے خاتمے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے پہ زور دیا۔

ملاقات کے دوران فاتیکان کے سفیر نے داعش کے خلاف جنگ میں فتح کو آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) کے فتوی کا مرہونِ منت قرار دیا اور کہا کہ سید سیستانی دام ظلہ کے فتوی نے عراق اور دیگر ممالک کو داعش کے خطرہ سے نجات دلوائی ہے اور عراق کے اتحاد کی حفاظت کی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: