عراقی ائیر لائن اپنے مسافروں کے سامنے مسئول ہے(علامہ صافی)

زائرین اور دیگر مسافروں کو مسلسل دیر سے عراق پہنچانے اور سفری شیڈول میں تبدیلیوں کی مسلسل اطلاعات اور شکایات کی وجہ سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے بروز سوموار21 ذو القعدة 1438 هـ بمطابق 14 اگست 2017ء کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں عراقی ائیر لائن کی گزشتہ روشن تاریخ کو بیان کیا اور موجودہ دنوں میں مذکورہ ائیر لائن کی کوتاہیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عراقی ائیر لائن اپنے مسافروں اور کسٹمرزکے سامنے مسئول ہے اور ان کی تاخیر اور دیگر مشکلات کی تمام تر ذمہ داری ائیر لائن پہ لاگو ہوتی ہے لہٰذا ائیر لائن کے ادارہ کو اپنے شیڈول اور دیگر نظام پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے تا کہ یہ ائیر لائن دنیا کی دیگر ائیر لائنز کا مقابلہ کر سکے۔

واضح رہے عراقی ائیر لائن 1945 ء سے عرب ائیر لائنز کے اتحاد کا رکن ہے اور مشرق وسطی میں اس کا شمار قدیم ترین ایر لائینز میں ہوتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: