عباس عسکری یونٹ کے جوانوں نے تلعفر کے مرکز کو بھی داعش سے خالی کروا لیا ہے

عباس عسکری یونٹ کے جوانوں نے شہر کے جنوبی حصے میں داعش کی طرف سے بنائی گئی آخری دفاعی دیوار کوعبور کر کے شہر کے مرکز پر کنٹرول سنبھال لیا ہے اور داعش کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔
یونٹ کے جوانوں نے حشد شعبی اور سیکورٹی فرسز کے ساتھ مل کر پانچ دنوں میں شہر کے تمام نواحی علاقوں
الجزيرة والنور والخضراء کو داعش سے پاک کرنے کے بعد شہر کے مرکز پہ شدید عملہ کیا اور داعشی دہشت گردوں کو وہاں سے نکلنے پہ مجبور کر دیا۔
واضح رہے کہ اس آپریشن میں عباس عسکری یونٹ کے جوانوں نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کو داعشی دہشت گرودوں کےخلاف استعمال کیا اور انھیں انٹیلیجنس کی مدد بھی حاصل رہی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: