علامہ صافی کی تلعفر آپریشن میں زخمی ہونے والے عسکری جوانوں کی عیادت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تلعفر آپریشن میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کے لیے مستشفى الشهيد جاسم شبر پہنچے جہاں انھوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
علامہ صافی نے طبی عملے کی کاوشوں کو سراہا اور جنگ میں جانی نقصانات کو کم سے کم کرنے میں طبی کارکنوں کی موجودگی اور ان کی خدمات کو اہم ترین عنصر قرار دیا۔
واضح رہے ان دنوں علامہ صافی تلعفر آپریشن کے محاذ پہ فوجیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہیں جہاں ان کے ساتھ حرم کے سیکرٹری جنرل سید محمد الأشيقر، نائب رئيس هيئت حشد شعبی الحاج أبو مهدي اور حرم کی مرکزی کمیٹی کے بعض ارکان بھی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: