عاشور کے دن الکفیل نیٹ ورک کے ذریعے گیارہ ہزار سے زیادہ مومنین نے اپنی نیابت میں امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت پڑھوانے کا شرف حاصل کیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ انٹرنیٹ کے انچارج سید حیدر مامیثہ نے بتایا ہے کہ عاشورا کے دن اپنی اور اپنے عزیزوں کی نیابت میں امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت پڑھوانے کے لیے روضہ مبارک کی آفیشل ویب سائٹ الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے ’’نیابت میں زیارت‘‘ کے سیکشن میں(11,100) مومنین نے اپنا نام درج کیا کہ جن کی طرف سے زیارت پڑھنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے سینکڑوں خدام اور مومنین کو عاشوراء کے دن دونوں حرموں میں زیارت پڑھنے کے لیے مامور کیا گیا کہ جنہوں نے مندرجہ افراد کی نیابت میں زیارت پڑھی، دو رکعت نماز زیارت پڑھی اور بعض اعمال عاشورہ کو ادا کیا۔
نیابت میں زیارت کے لیے نام درج کرنے والوں میں سے اکثر کا تعلق(عراق، ايران، لبنان، پاكستان، روس، امريكہ، برطانيہ، ہندوستان، سعودی عرب، سويڈن، كینڈا، كويت، ملیشیا، آسٹرلیا، الجزائر، بحرين، مصر، جرمنی، آئس لینڈ، آسٹریا، يونان، ہالینڈ، تیونس،ڈنمارك، نارويج، قطر، بلجيئم، مرکش، افغانستان، عُمان، اكواڈور، برازيل، ارجٹائن،سویئزرلینڈ ، نائیيجيريا،گانا، يمن، إنڈونيشيا، اٹلی، سپین، فرانس، تركی، آذربيجان، قبرص، فن لینڈ، چين، آئر لینڈ، ہانگ کانگ، جاپان، امارات، سوڈان)".سے تھا۔
واضح رہے کہ حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے فکر و ثقافت کے سیکشن کے تابع کام کرنے والے انٹرنیٹ کے شعبہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی عربی، انگلش، فارسی، ترکی، فرانسیسی، ڈچ، سواحیلی اور اردو زبان میں موجود ویب سائٹ میں ''نیابت میں زیارت '' کا صفحہ خاص طور پر ان مومنین اور محبانِ اہل بیت کے لیے بنایا گیا ہے کہ جو کسی بھی وجہ سے کربلا آ کر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت نہیں کر سکتے اس صفحہ میں اپنا نام اور مطلوبہ معلومات درج کرنے والے ہر شخص کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام روضہ مبارک میں نیابت میں زیارت اور نماز پڑھتے ہیں اور پورا سال ''نیابت میں زیارت '' کے صفحہ کے ذریعے ہزاروں مومنین دنیا کے ہر کونے میں بیٹھ کر اپنی طرف سے امام حسین علیہ السلام، حضرت عباس علیہ السلام اور دوسرے معصومین علیہم السلام کی زیارت پڑھواتے ہیں۔
اگر آپ بھی اپنی نیابت میں یا اپنے کسی عزیز کی نیابت میں زیارت اور دو رکعت نماز پڑھوانا چاہتے ہیں تو اس لنک کو استعمال کریں:
https://alkafeel.net/zyara/lang-ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: