سیکورٹی فورسز اور حشد شعبی کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے علامہ صافی کا الکفیل ہسپتال کا دورہ.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی دام عزہ نے داعش کے خلاف جاری جنگ میں زخمی ہونے والے سیکورٹی فورسز اور حشد شعبی کے اہلکاروں کی تیمارداری کے لیے الکفیل ہسپتال کا دورہ کیا اور تمام زخمیوں کی احوال پُرسی کی اور ہسپتال کے عملے کو ہر حوالے سے زخمیوں کا خیال رکھنے اور طبی سہولیات فراہم کرنے کی تاکید کی۔

الکفیل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حیدر بہادلی بھی علامہ صافی کے ہمراہ رہے اور انہیں اس دوران زخمیوں کو فراہم کی جانے والی بہترین طبی سہولیات کے بارے میں اپنی بریفنگ دیتے رہے۔

واضح رہے داعش کے خلاف جاری جنگ میں سیکورٹی فورسز اور حشد شعبی کے زخمی ہونے والے اہلکاروں کے علاج کے لیے الکفیل ہسپتال میں چند وارڈز کو خاص کر دیا گیا ہے کہ جہاں ان کا بلا معاوضہ علاج کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: