العمید یونیورسٹی میں درسی سال 2017۔2018 میں داخلہ  کے خواہش مند طلاب کا استقبال.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ہائر ایجوکیشن سیکشن کے تحت کھولی گئی العمید یونیورسٹی نے درسی سال 2017۔2018 میں داخلہ کے خواہش مند طلاب کے لیے اپنے دروازے کھول دئیے ہیں اور روزانہ طلاب کی بڑی تعداد داخلے کے لیے رجوع کر رہی ہے۔

العمید یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں 100، ڈینٹس کالج میں 150اور نرسنگ کالج میں 200 طلاب کو اس سال داخلہ دیا جائے گا اور وضع شدہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں مجموعی طور پر 450 طلاب کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے یونیورسٹی میں استقبالیہ اور انفارمیشن عملہ آنے والے طلاب کو داخلے کے حوالے سے تمام تفاصیل فراہم کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: