القائم ورواہ کے علاقے کو داعش سے آزاد کروانے کے لیے عباس عسکری یونٹ کا بھر پور آپریشن.....

انبار کے مغرب میں واقع القائم وراوہ کے علاقوں کو داعش سے آزاد کروانے کے لیے عباس عسکری یونٹ نے آج صبح سے آپریشن شروع کر دیا تھا اور اپنے پہلے ہی حملے میں دشمن کو شدید ترین نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ داعشی دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

عباس عسکری یونٹ کے توپ خانہ برگیڈ نے خفیہ معلومات اور عسکری ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے داعش کے مراکز، بنکرز اور اسلحہ خانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور داعشی دہشت گردوں کا بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

عباس عسکری یونٹ نے اگلے مورچوں کو داعش سے خالی کرنے کے بعد راستے میں بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے تا کہ سیکورٹی فورسز اور یونٹ کے جوان جلد سے جلد آگے بڑھ سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: