زائرینِ اربعین کے تمام راستوں میں بچھے قرآنی دستر خوان...

کربلا کے تمام راستوں میں زائرینِ اربعین کے لیے جس طرح کھانے پینے اور آرام وغیرہ کی سہولیات وافر مقدار میں موجود ہیں اسی طرح زائر کو روحانی غذا مہیا کرنے کے لیے مقدس روضوں اور مزارات نے پورے راستے میں قرآنی دسترخوان بچھا رکھے ہیں کہ جہاں عراق میں موجود قرآنی اداروں کے اہلکار زائرین کو قرآنی تعلیمات پر مشتمل روحانی غذا فراہم کر رہے ہیں۔

قرآنی دسترخوان پہ خواہش مند حضرات کو قرآنی آیات اور خاص طور پر نماز میں پڑھی جانے والی سورتوں کی صحیح تلاوت سکھائی جا رہی ہے۔

قرآن اور تفسیر سے متعلق سوالات کے جوابات دیے جا رہے ہیں۔

قرآنی محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

زیارت اور قرآنی امور کے بارے میں پمفلٹ اور کتابیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: