کربلا کی حدود میں9450 سے زیادہ عزائی و خدماتی مواکب اور حسینی انجمنیں زیارت اربعین کے احیاء میں شریک ہیں

شعائر اور حسینی انجمنوں کے انچارج الحاج رياض نعمة سلمان نے بتایا ہے کہ امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن میں رجسٹرڈ مواکب، ہیئات اور انجمنوں میں سے (9450) اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے کربلا کی حدود میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں کہ جن میں سے ایک بڑی تعداد غیر ملکی مواکب و ہیئات کی بھی ہے جبکہ ان مواکب کے ارکان کی تعداد دسیوں لاکھ ہے۔

ان میں سے کچھ مواکبِ عزاء ہیں جو ایام اربعین میں ماتمی جلوسوں کے ذریعے اربعین کا احیاء کر رہے ہیں اور باقی سب مواکب زائرین اربعین کو کھانا، رہائش، طب اور دیگر سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ اُن مواکب اور حسینی انجمنوں کا اعداد وشمار ہے کہ جو مذکورہ سیکشن میں رجسٹرڈ ہیں اور چہلم امام حسین(ع) میں کسی بھی حوالے سے شرکت کرنے والے جو مواکب اور انجمنیں مذکورہ سیکشن میں رجسٹرڈ نہیں ہیں ان کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، اسی طرح اس موقع پر انفرادی طور پر لوگوں کی طرف سے زائرین کی خدمت اور عزاداری کے قیام کا انتظام کیا جاتا ہے اس کا ریکارڈ اکھٹا کرنا بہت ہی مشکل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: