راہِ بہشت کی ایک اور منزل: واسط ڈویژن کے رہنے والے کربلا کی جانب روانہ ہو چکے ہیں

کربلا سے 180 کلو میٹر کے فاصلے پہ واقع واسط ڈویژن کے رہنے والوں نے دو دن پہلے اپنا گھر بار چھوڑ کر کربلا کی جانب پیدل سفر شروع کر دیا ہے۔ اس ڈویژن کے لاکھوں لوگ اربعین امام حسین علیہ السلام کے احیاء کے لیے پیدل سفر کر کے اہل بیت اطہار کو پرسہ پیش کرنا چاہتے ہیں اور حسینی مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔

اہل واسط کے وہ افراد جو کربلا نہیں گئے وہ زائرین کی خدمت اور انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مواکب اور حسینیات میں موجود ہیں۔

دیگر علاقوں اور باڈر سے غیر ملکی زائرین کی بڑی تعداد بھی واسط سے گزر کر کربلا آتی ہے لہذا زائرین کے لیے بڑے پیمانے پر خدماتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس علاقے میں چھوٹی بڑی نہریں بھی موجود ہیں جن سے گزر کر کربلا کی طرف آیا جاتا ہے اہل منطقہ نے زائرین کو نہریں عبور کرنے کے لیے اپنی کشتیوں کی خدمات مہیا کی ہوئی ہیں اور بہت سے زائرین پلوں کی بجائے کشتیوں سے نہروں کو عبور کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: