العمید یونیورسٹی کا مرکز ام البنین کمپلیکس بھرپور طریقے سے زائرین کی خدمت میں مصروف عمل ہے

العمید یونیورسٹی کے مرکز ام البنین کمپلیکس بھر پور طریقے سے زائرین کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

گزشتہ کئی سالوں سے ام البنین کمپلیکس کی عمارت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر استعمال ہے روضہ مبارک کا ادارہ اس کمپلیکس کو دیگر ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کے علاوہ زائرین اربعین کی خدمت کے لیے بھی ہر سال استعمال کرتا ہے تقریبا ایک سال پہلے یہ کمپلیکس العمید یونیورسٹی کے حوالے کر دیا گیا کہ جہاں اس کا مرکزی ادارہ قائم ہے۔ یہاں العمید یونیورسٹی کے حال ہی میں قیام کے باوجود ام البنین کمپلیکس کی طرف سے زائرین کی خدمت میں کوئی فرق نہیں پڑا بلکہ یونیورسٹی کے قیام کے بعد زائرین کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

العمید یونیورسٹی اور ام البنین کمپلیکس زائرین اربعین کو تین وقت کا کھانا اور رہائش فراہم کر رہے ہیں اور سارا دن چائے، جوسز، دودھ اور دیگر مشروبات کے علاوہ فاسٹ فوڈ بھی تقسیم کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: