عباس عسکری یونٹ القائم کے مرکز اور دریائے فرات کے کنارے پہنچ چکا ہے

عباس عسکری یونٹ نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ یونٹ کے اہلکار تمام تر رکاوٹوں اور داعش کی شدید مزاحمت کے باوجود القائم کے مرکز کے پاس پہنچ چکے ہیں اور اس وقت وہ فرات کے کنارے پہ موجود ہیں۔

اس تیز ترین عسکری آپریشن کے دوران حی السلام، کرابلۃ ، مرکز القائم سمیت بہت سے قصبوں کو داعش سے پاک کیا گیا اور علاقے میں موجود داعش کی سرنگوں کو ان میں موجود دہشت گردوں سمیت تباہ کر دیا کیا گیا۔

واضح رہے داعش کے خلاف اس آپریشن میں عباس عسکری یونٹ کو فضائیہ اور کتائب حزب اللہ کی مدد بھی حاصل تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: