راہِ بہشت کے مناظر: پوری دنیا کے کرڑوں لوگ ہر مشکل کو قدموں تلے روندتے ہوئے انسانیت اور انسانی اقدار کے کعبہ ’’امام حسین‘‘ کی جانب بڑھ رہے ہیں

جب کسی سے عقیدت و محبت ایمان کا درجہ رکھتی ہو تو وہ محبت پر مشتمل اس کا یہ ایمان اپنے عروج و معراج کی منزلوں کو چھونے لگتا ہے اور پھر محبت کرنے والا اپنے محبوب تک پہنچنے کے لیے دنیا کی ہر رکاوٹ کو عبور کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔
امام حسین(ع) کی محبت تمام مومنین کے ایمان کا حصہ ہی نہیں بلکہ یہ محبت ان کے خون کے ہر قطرہ کا قیمتی ترین حصہ بھی ہے۔
انسانیت کے دشمن تکفیری فرقوں اور نام نہاد جہادی گروہوں نے زائرین کو اربعین کے موقع پر کربلا پہچنے سے روکنے کے لیے بے انتہا دھمکیاں دیں دنیا کے میڈیا نے عراق کے حالات کو کافی خراب صورت میں دیکھایا لیکن اس کے باوجود آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ کڑوروں عاشقانِ حسین سینکڑوں کلو میٹر کافاصلہ پیدل طے کر کے کربلا آ رہے ہیں اور کربلا کی جانب آنے والا ہر راستہ زائرین سے بھرا ہوا ہے۔
پوری دنیا کے مومنین ہر خطرے اور انسانیت کے دشمنوں کی دھمکیوں کو قدموں تلے روندتے ہوئے کربلا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
الکفیل نیٹ ورک کے فوٹوگرافروں نے اربعین کے موقع پر کربلا کی جانب پیدل آنے والے زائرین اور ان کی خدمت میں مصروف مومنین کی کچھ تصاویر ہمیں ارسال کی ہیں جن میں سے چند کو آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:


قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: