زائرینِ اربعین کے لیے الکفیل سکاؤٹس کی ثقافتی اور خدماتی سرگرمیاں

الکفیل سکاؤٹس ان دنوں اپنی صلاحیتوں کو عملی طور پر بروے کار لاتے ہوئے زائرینِ اربعین کی خدمت میں کوشاں ہیں الکفیل سکاؤٹس کے سینکڑوں ارکان نجف کربلا روڈ پر واقع ام البنین خدمتی کمپلکس، بغداد کربلا روڈ پہ واقع شیخ کلینی خدمتی کمپلکس اور حلہ کربلا روڈ پر واقع علقمی کمپلیکس میں زائرین کی خدمت کی خاطر بہتر سے بہتر انتظامات کرنے میں دیگر افراد کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

الکفیل سکاؤٹ زیادہ تر جن کاموں کو سرانجام دے رہے ہیں ان میں کھانے پینے کی اشیاء کی تقسیم، صفائی، زائرین پہ معطر پانی کا چھڑکاؤ، کمپلکس کے گیٹ پہ زائرین کا استقبال، الکفیل سکاؤٹ کی تصویری نمائش، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے امام مہدی(ع) کے حوالے سے ہونے والے مقابلے کی نشر واشاعت.....
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: