40کلو میٹر تک پھیلی نماز جماعت راہِ بہشت میں

ویسے تو کربلا کے راستے میں پیدل جانے والے زائرین کی خدمت کے لیے لگائے گئے ہر خدماتی کیمپ اور موکب میں نماز کا وقت ہوتے ہی زائرین اور اہل موکب نماز پڑھنا شروع کر دیتے ہیں اور نماز پڑھنے والوں کی کثرت کی وجہ سے تقریبا ہر موکب کی جگہ کم پڑ جاتی ہے اور بعض مواکب میں نماز جماعت کا بھی اہتمام ہوتا ہے البتہ سترہ صفر کو حوزہ علمیہ نجف اشرف اور عراق کے مقدس روضوں کی طرف سے نجف کربلا روڈ پر ہر موکب کے سامنے شاہراہِ یا حسین(ع) پہ نماز ظہرین کے لیے نماز جماعت کا انتظام کیا گیا جس میں زائرین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور اجتماعی طور پر باجماعت نماز ادا کی کہ جس کی لمبائی 40کلو میپر سے زیادہ تھی اور اس کے قیام میں 750 علماء نے آئمہ جماعت کے فرائض سرانجام دیے۔ ہم سب سے بڑی نماز جماعت بھی کہہ سکتے ہیں۔

اس کی لمبائی پول نمبر96موكب العتبة العلوية المقدسة سے لے کر پول نمبر950 تک تھی۔ اس کے علاوہ علامہ سید احمد اشکوری کی امامت میں عورتوں کی باجماعت نماز کی لمبائی پول نمبر208 موكب العتبتين المقدستين سے228تک تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: