کوفہ یونیورسٹی کا اعلیٰ سطحی وفد العمید یونیورسٹی کے دورے پر.....

العمید یونیورسٹی کے میڈیکل کالج، ڈینٹس کالج اور نرسنگ کالج کے پہلے درسی سال کی تیاریوں کو دیکھنے کے لیے ملکی و غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اسی ضمن میں آج کوفہ یونیورسٹی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد العمید یونیورسٹی میں پہلے درسی سال کی تیاریاں دیکھنے اور طلاب کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات و خدمات کا جائزہ لینے کے لیے العمید یونیورسٹی آیا۔

کوفہ یونیورسٹی کے چانسلر اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان پر مشتمل اس وفد نے العمید یونیورسٹی کی کلاسز لیبارٹریوں اور مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور العمید یونیورسٹی کی تیاریوں کو ہر حوالے سے مکمل اور بہترین قرار دیا۔

واضح رہے کہ کوفہ یونیورسٹی اور العمید یونیورسٹی کے درمیان بہت سے معاہدے بھی ہوئے ہیں کہ جن میں دونوں یونیورسٹیوں میں لیسٹر یونیورسٹی (برطانیہ) کا کورس پڑھانے اور سندوں کے حوالے سے معاہدے شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: