رسول اعظم ثقافتی سیمینار کے ضمن میں محفل قرآن اور درس اخلاق کا انعقاد......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے سکولوں اور یونیورسٹی کے طلاب کی دینی تربیت کے لیے گزشتہ چند سالوں سے فتیۃ الکفیل کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا ہوا ہے جس کے تحت مختلف تعلیمی اداروں میں روضہ مبارک کی طرف سے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں اور طلاب کو مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے لایا جاتا ہے۔ اس پروگرام کے ضمن میں بصرہ یونیورسٹی کے سائنس کالج میں رسول اعظم ثقافتی سیمینار کا انعقاد کیا ہے کہ جو متعدد ثقافتی و دینی تقریبات پر مشتمل ہے۔

گزشتہ روز 1 ربیع الاول 1439ھ بمطابق 20 نومبر 2017ء کو اسی سیمینار کے ضمن میں کالج کی مسجد میں ایک محفل قرآن اور اخلاقی درس کا انعقاد ہوا کہ جس سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین جناب شیخ داخل نوری نے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں طلاب کو ان کی ذمہ داریوں اور مستقبل کے تقاضوں کے حوالے سے گفتگو کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: