جزیرۃ الکبری کے معرکہ کے لیے عباس عسکری یونٹ نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں....

موصل کے تمام علاقوں کو داعش سے آزاد کروانے کے بعد عباس عسکری یونٹ داعش کے زیر قبضہ باقی ماندہ عراقی علاقوں کو داعش کی نجاست سے پاک کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

عباس عسکری یونٹ کے انچارج میثم زیدی نے بتایا ہے کہ عباس عسکری یونٹ نے انبار، صلاح الدین اور موصل کے صحرائی علاقوں اور وہاں موجود چھوٹے بڑے دیہاتوں کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کروانے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور آپریشن کے شروع کرنے کے احکامات کا منتظر ہے۔

میثم زیدی نے مزید بتایا کہ عباس عسکری یونٹ باڈر تک تمام علاقوں کو داعشی دہشت گردوں سے پاک کرنے کے بعد باڈر پر فولادی باڑ لگانے اور اس کی سخت نگرانی کا کام بھی کرے گا تاکہ آئندہ عراق کو داعش جیسی صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: