بغداد یونیورسٹی میں جاری کتابی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا سٹال ہر ایک کی نظروں کا مرکز بنا ہوا ہے

بغداد یونیورسٹی کے یوم تاسیس کی یاد میں یونیورسٹی انتظامیہ نے جہاں دیگر ثقافتی و علمی پروگراموں کا انعقاد کیا ہے وہاں انہی پروگراموں کے ضمن میں ایک کتابی نمائش کا بھی اہتمام کر رکھا ہے اس نمائش میں دسیوں کتابی اداروں نے اپنے سٹال لگا رکھے ہیں کہ جن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا سٹال بھی شامل ہے یہ سٹال اپنی منفرد حیثیت کے ساتھ پوری نمائش میں لوگوں کی نظروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال میں سائنسی، ثقافتی، دینی، تاریخی اور بہت سے دیگر موضوعات پر مشتمل ہزاروں کتابیں، رسالے اور برقی لائبریریاں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں کہ جن سے استفادہ کرنے کی خواہش ہر آنے والے کی زبانی و جسمانی گفتگو سے واضح ہوتی ہے۔

بغداد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبد اللطیف محمد نے اس بھر پور شرکت پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کیا ہے اور روضہ مبارک کی منشورات کو بیش قیمت علمی خزانہ قرار دیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: