سید اشیقر نے روضہ مبارک امام حسین(ع) کی طرف سے کھولے جانے والے سیدہ رقیہ نرسری سکول برائے ایتام کے افتتاح پر مبارک بادپیش کی......

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام نے نے بروز اتوار 21 ربیع الاول 1439 ھ بمطابق 10 دسمبر 2017ء کو یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے’’روضة السيدة رقية للأيتام‘‘ کے نام سے ایک ڈے کئیر سنٹر اور نرسری سکول کا افتتاح کیا ہے اور اسی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام تأئیدہ) نے اس کے کھولے جانے پر روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی اتنظامیہ کو مبارک باد پیش کی ہے اور اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

اس سنٹر و سکول کا افتتاح اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ عبد المہدی کربلا(دام عزہ) نے کیا اور اس افتتاحی تقریب کے موقع پر بہت سی علمی، ثقافتی ،سماجی اور سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: