الکفیل ہسپتال کا فری میڈیکل کیمپ جبائش میں خدمات فراہم کر رہا ہے.....

الکفیل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حیدر بہادلی نے بتایا ہے کہ عراق کے پسماندہ علاقوں میں ہسپتال کی طرف سے فری میڈیکل کیمپس لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت الکفیل ہسپتال کا طبی عملہ ذی قار صوبہ کے نواحی علاقے جبائش میں اہل منطقہ کو بلا معاوضہ طبی خدمات فراہم کر رہا ہے کہ جہاں سینکڑوں مریض مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے کیمپ آرہے ہیں۔

واضح رہے فری میڈیکل کیمپ پروگرام کے تحت الکفیل ہسپتال لوگوں کو بلا معاوضہ طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ان کے قریب ترین مقام میں آتا ہے اور وہیں ان کے علاج کی سعی کرتا ہے اور جن مریضوں کو آپریشن وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے انہیں الکفیل ہسپتال میں ریفر کر دیتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: