الجود کمپنی برائے جدید زرعی ٹیکنالوجی کی مصنوعات میں ایک نیا اضافہ’’TRICHOZONE‘‘.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام کام کرنے والی الجود کمپنی برائے جدید زرعی ٹیکنالوجی نے فصلوں کو بیماریوں اور نقصان دہ عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک نئی زرعی دوائی’’TRICHOZONE‘‘ تیار کی ہے کہ جو سبزیوں، پھلوں، پھولوں اور دیگر زرعی اجناس کو جراثیم اور نقصان دہ عناصر سے بچانے کا موثر ذریعہ ہے۔

یہ دوائی پوڈر کی صورت میں ہے کہ جسے پانی میں ملا کر پودوں پر چھڑکا جاتا ہے یہ زرعی دوائی ماحول دوست ہے اور اس سے آب و ہوا زہریلی نہیں ہوتی۔اسی طرح انسانوں، پرندوں، مچھلیوں، شہد کی مکھیوں اور دیگر مفید جانداروں کے لیے یہ دوائی زہریلی نہیں ہے۔

الجود کمپنی کی مصنوعات کے بارے میں جاننے کے لیے درج ذیل نمبر پہ رابطہ کیا جا سکتا ہے:

( 078030102245)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: