الکفیل سکاوٹس کی جانب سے تیسرا سالانہ معلوماتی مقابلہ.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تحت کام کرنے والے الکفیل سکاؤٹس کی طرف سے تیسرے سالانہ معلوماتی مقابلہ کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور اس مقابلہ میں 35 سکولوں کے 5000 طلاب شرکت کر رہے ہیں۔

9 سے 17 سال کی عمر تک کے طلاب کے لیے دینی، تاریخی، معاشرتی اور سائنسی سوالات پر مشتمل ایک کتاب تیار کی گئی ہے کہ جسے مذکورہ سکولوں کے طلاب میں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انعامات کو بھی سکولوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔

اس مقابلہ میں حصہ لینے والے طلاب کے لیے 250 انعامات رکھے گئے ہیں کہ جن میں سے 50 سائکلیں 100 افراد کے لیے تفریحی کیمپ اور کتابوں پر مشتمل 100 انعامات شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: