جناب معصومہ (س)قم کے جوار میں شعائر حسینی کی ترجمانی کرنے والی نمائش.....

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن کی طرف سے ایران کے شہر قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے جوار میں ایک تصویری نمائش لگائی ہے کہ جس میں عاشوراء اور اربعین کے احیاء کی ترجمانی کرتی ہوئی تصاویر کو رکھا گیا۔

اس نمائش کو دیکھنے کے لیے اہل قم کی بڑی تعداد آرہی ہے اور اسے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

اس نمائش میں 53 تصاویر رکھی گئی ہیں کہ جنہیں کربلا اور عراق کے دوسرے شہروں میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے یہ نمائش اس سے پہلے عراق کے متعدد شہروں میں لگائی جا چکی ہے اور اب اسے دوسرے ممالک میں بھی لگایا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: