عراق کے بہترین قاری کے اعزاز میں تقریب.....

تلاوت قرآن کے عالمی مقابلے میں شرکت کے لیے عراق کے بہترین قاری کا انتخاب مختلف مراحل میں ہونے والے قرآنی مقابلوں کے بعد کیا گیا اور ان تمام مقابلوں میں عراق کے شہر ھندیہ سے تعلق رکھنے والے قاری حسن علاء الذبحاوی نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور عراق کے بہترین قاری ہونے کا شرف حاصل کیا۔

گزشتہ روز قرآن انسٹی ٹیوٹ کی ھندیہ میں قائم شاخ کی طرف سے قاری حسن علاء کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام، قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ارکان اور اہل علاقہ کے نامور شخصیات نے شرکت کی اور قاری حسن علاء کو خراج تحسین پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: