روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے حضرت زینب(س) کی ضریح مبارک اور مزار کی مینٹینس......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) کی خصوصی ہدایات اور احکامات کے تحت روضہ مبارک کے خدام ان دنوں دمشق میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے مزار اور ضریح مبارک کی مینٹینس کا شرف حاصل کر رہے ہیں۔

حضرت عباس علیہ السلام کے خدام ضریح مبارک جناب زینب سلام اللہ علیھا کی تنظیف اور مینٹینس کے ساتھ ساتھ حرم کی لائیٹنگ کے نظام کو بھی جدید بنیادوں پر استوار کر رہے ہیں اور وہاں موجود دیواروں پر لگے ہوئے آئینوں اور شیشہ کاری کے کام کو دوام بخشنے کے لیے مصروف عمل ہیں۔

واضح رہے کہ مختصر عرصے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے جناب زینب سلام اللہ علیھا کے مزار کی یہ تیسری مرتبہ مینٹینس کا کام کیا گیا ہے ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: