الکفیل ہسپتال میں دل کے 170 اور آنکھوں کے 1000 آپریشن ہوئے کہ جو سب کامیاب رہے......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے الکفیل ہسپتال میں اب تک دل کی اوپن سرجری اور اس کی شریانوں کی تبدیلی کے لیے 170 آپریشن کیے گئے کہ جو سب کے سب کامیاب ثابت ہوئے ۔

اسی ہسپتال میں اب تک آنکھوں کے 1000 سے زیادہ آپریشن ہو چکے ہیں کہ جو سب کامیابی سے ہمکنار ہوئے ۔

واضح رہے الکفیل ہسپتال میں عراق اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ماہر ترین ڈاکٹر خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور انہی کی ماہرانہ کاوشوں کی بدولت اس وقت الکفیل ہسپتال کا شمار عراق اور مشرق وسطی کے جدید ترین ہسپتالوں میں ہوتا ہے۔

الکفیل ہسپتال میں طریقہ علاج اور دیگر معلومات کے لیے درج ذیل فون نمبرز اور ویب سائٹ کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے:

www.kh.iq

(07602344444)

(07602329999).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: