جرف نصر اور لطیفیہ میں تعینات سیکورٹی اہلکار وں کے لیے لوجیسٹیکل امداد......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے جہاد کفائی کے فتوی پہ لبیک کہنے والوں کے لیے لوجیسٹیکل امداد کا سلسلہ جاری ہے اور آج روضہ مبارک کے خدام عسکری رضاکاروں کے ہمراہ بابل کے جنوب مغربی شہر جرف النصر اور بابل کے شمال میں واقع شہر لطیفیہ میں پہنچے اور وہاں تعینات سیکیورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں سے ملاقات کی اور ان کی بہادری، ثابت قدمی اور احساس ذمہ داری کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفد نے غذائی مواد اور سردیوں کے ملبوسات پر مشتمل لوجیسٹیکل امداد بھی سیکورٹی اہلکاروں کو پیش کی ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: