قافلہ ’’الوفاء الکبریٰ‘‘ عراق کے شہر صلاح الدین میں ....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹریٹ اور مینیجمنٹ کمیٹی کے ارکان اور عباس عسکری یونٹ کے افسران پر مشتمل وفد ’’قافلہ الوفاء الکبریٰ‘‘ نے آج عراق کے صوبہ صلاح الدین کا دورہ کیا اور وہاں رہنے والے شھداء کے پسماندگان ، زخمیوں کو باعزت زندگی فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور عمومی طور پر صوبے کے حالات اور امن و امان کی صورت حال جاننے کے لیے صوبہ کے مختلف شہروں ، قصبوں اور اداروں کا دورہ کیا اور وہاں سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

یہ وفد جہاں جہاں گیا ان میں سامراء ، بیجی ، قریہ آل بوطعمہ، بلد، دیوان وقف السنی، صلاح الدین یونیورسٹی اور حجاج شہر سر فہرست ہیں ۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا یہ وفد مذکورہ بالا مقاصد کے تحت عراق کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہا ہے اور اس سے پہلے یہ وفد صوبہ بصرہ کے علاقوں کا دورہ بھی کر چکا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: