کتابوں کی عالمی نمائش’’معرض کربلا الدولی‘‘ میں شرکت کے لیے کتابی اداروں کو دعوت.....

امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے منعقد ہونے والے چودھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کے ضمن میں اس سال بھی کتابی نمائش لگائی جائے گی اور اس میں شرکت کے لیے دنیا کے نامور ثقافتی و کتابی اداروں کو دعوت بھیج دی گئی ہے اور اس دعوت کے جواب میں متعدد ناشرین اور اداروں کی طرف سے اپنی شرکت کو حتمی شکل دینے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

اس سلسلہ میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ای میلز، ویب سائٹ اور نمبرز سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

rabee@alkafeel.net

kbfair@alkafeel.net .
https://rabee.alkafeel.net/index.php?main .

9647703713186+.

واضح رہے کہ یہ نمائش (28 رجب 1439هـ سے 8 شعبان 1439هـ) بمطابق (15 /4 /2018 سے25 / 4 / 2018ء) تک جاری رہے گی.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: