میٹرک کے طلاب کے لیے چار روزہ سکاؤٹ کیمپ کا اختتام.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی تعلقات کے شعبہ کی طرف سے میٹرک کے طلاب کے لیے منعقد کیے گئے سکاؤٹ کیمپ’’ فتوى النصر الكشفيّ‘‘ آج اختتام پذیر ہو گیا ہے کہ جس میں عراق کے مختلف شہروں کے طلاب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس کیمپ کے سارا سال جاری رکھنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مسلسل چار روز تک جاری رہنے والی اس کیمپنگ میں طلاب کو دینی، ثقافتی اور علمی دروس کے علاوہ جسمانی تربیت کی مشقیں بھی کروائی گئیں اور آخری دن ایک بھر پور اختتامی تقریب کے ساتھ اس کیمپ کا اختتام کیا گیا۔

واضح رہے مذکورہ بالا شعبہ کی طرف سے موسم بہار میں لگائے جانے والا یہ دوسرا سکاؤٹ کیمپ تھا اس سے پہلے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلاب کے لیے سکاؤٹ کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا کہ جسے کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: