شھادت جناب زہراء(س) کے حوالے سے واسط میں منعقد ہونے والے ساتویں سالانہ سیمینار میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی شرکت.....

واسط کے نواحی شہر دبونی میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی شھادت کی یاد میں تین روزہ سیمینار شروع ہو چکا ہے اور اس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے بھر پور شرکت کی ہے۔

گزشتہ سات سال سے منعقد ہونے والے اس سیمینار کی افتتاحی تقریب میں مراجع عظام کے نمائندوں، مقدس روضوں کے خدام، اعلی دینی و سماجی شخصیات اور مومنین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرنے والے مقررین نے جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی سیرت طیبہ پہ روشنی ڈالی اور عراق کے حالات کے بارے میں گفتگو کی۔ شعراء کرام اور ترانے پڑھنے والے گروپس نے جناب زہراء سلام اللہ علیھا کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور حاضرین سے داد تحسین وصول کی۔

اس سیمینار کے ضمن میں کتابوں کی نمائش بھی لگائی گئی ہے کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر وثقافت سیکشن نے اپنی منشورات کو نمائش کے لیے رکھا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: