’’ایچ آئی ایم ای‘‘ نمائش میں الکفیل ہسپتال کی بھر پور شرکت.....

ان دنوں بغداد میں ’’ایچ آئی ایم ای‘‘کانفرنس و نمائش جاری ہے کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال نے بھی اپنا سٹال لگایا ہے کہ جس میں مختلف طبی اشیاء اور منشورات کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے عراق کی وزیر صحت ڈاکٹر عدیلہ حمود نے الکفیل ہسپتال کی طرف سے رکھی گئی نمائشی اشیاء کو دیکھنے کے بعد سٹال کو منفرد اور ممیز قرار دیا اور کہا کہ الکفیل ہسپتال جدید ترین طبی ٹیکنالوجی اور ماہر ترین عراقی اور غیر ملکی ڈاکٹروں کے ذریعے عراقی عوام کو بہترین طبی خدمات مہیا کر رہا ہے کہ جس کے مثبت اثرات طبی میدان میں نظر آرہے ہیں۔ ڈاکٹر عدیلہ نے الکفیل ہسپتال کو دنیا کے دیگر جدید ترین ہسپتالوں کا ہم پلہ قرار دیا اور الکفیل ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی خدمات کو بہت سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: