امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک سے بغیر لوگو کے براہ راست نشریات کو ہر میڈیا ہاؤس حاصل کر سکتا ہے

کربلا کے مقدس روضوں کی اعلی کوالٹی پر مشتمل براہ راست نشریات کو ہر میڈیا ہاؤس بغیر لوگو کے حاصل کر کے اپنے ادارے کی طرف سے نشر کر سکتا ہے اور اس کے یے مرکز کفیل برائے فنی پیداوار اور براہ راست نشریات نے روزانہ صبح 9 سے لے کر رات 9 بجے تک براہ راست نشریات کے انتظامات کیے ہیں جس کے تحت دونوں مقدس روضوں کی آذان، وہاں پڑھی جانے والی دعاوں، زیارات، نماز جمعہ کے خطبات اور تلاوت وغیرہ کو براہ راست نشر کیا جائے گا اور کوئی بھی میڈیا ہاؤس بغیر کسی معاوضہ کے نشریات کو اپنے ادارے کی طرف سے نشر کر سکتا ہے۔

بغیر لوگو کے نشریات کے حصول کے لیے مندرجہ ذیل فریکیونسی اور تفصیلات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے

SAT:INTELSAT 902@62°E
DL:11457.5V
SR:3000
DVBS2
PSK8
FEC 2/3
HD/MPEG-4

مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے:

(009647706007187)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: