فلوجہ میں قائم آئی پی ڈیز کے کیمپ میں اعلی دینی قیادت کی طرف سے امداد کی تقسیم.....

نجف اشرف میں موجود اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے آئی پی ڈیز میں امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ بغیر کسی وقفے سے جاری ہے گزشتہ روز دفتر کی طرف سے اسی مقصد کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے گزشتہ روز فلوجہ کے نواحی علاقے عامریہ میں قائم آئی پی ڈیز کے کیمپ کا دورہ کیا اور ان میں امدادی سامان تقسیم کیا۔

سید شہید موسوی کی سربراہی میں دفتر کے وفد نے وہاں موجود آئی پی ڈیز سے فردا فردا ملاقات کی اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جلد سے جلد اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

امدادی سامان غذائی مواد اور کپڑوں وغیرہ پر مشتمل تھا کہ جسے کیمپ کے تمام ساکنین میں کیمپ کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تقسیم کر دیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: