دار الکتاب العربی بیروت کی شائع کردہ کتاب (بحوث جديدة حول الإمام المهدي "عج") کی تقریب رونمائی عالمی کتابی نمائش ’’معرض کربلا الدولی للکتاب‘‘ کے سایہ میں

کتابوں کا مطالعہ کرنے والوں کی عالمی کتابی نمائش ’’معرض کربلا‘‘ میں بڑی تعداد کی موجودگی کو مزید ثمر آور بنانے کے لیے جناب علي الزيدي کی کتاب (بحوث جديدة حول الإمام المهدي "عج") کی تقریب رونمائی کو بھی اس نمائش کا حصہ بنایا گیا

بروز سوموار 6 شعبان 1439ھ بمطابق 23 اپریل 2018ء کو منعقد ہونے والی اس تقریب نمائی میں ادبی و علمی حلقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کتاب کو بیروت میں قائم دار الکتاب العربی نے مؤسسة جامع الأئمة کے تعاون سے شائع کیا ہے اور اس کتاب میں مؤلف نے امام زمانہ(عج) کی شخصیت اور ظہور کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی ہے۔

مؤلف نے اس تقریب کے دوران مذکورہ کتاب کے سینکڑوں نسخوں پر اپنے دستخط کر کے حاضرین میں تقسیم کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: