روضہ مبارک امام علی(ع) کے نئے سیکرٹری جنرل کی تعیناتی اور سید اشیقر کی مبارک باد......

آج روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے نئے سیکرٹری جنرل انجینئر يوسف مهدي الشيخ راضي (دام تأييده) کو باقاعدہ رسمی طور پر روضہ مبارک کا چارج دیا گیا اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں دیوان وقف الشیعی کے صدر سید علاء الموسوی(دام عزہ)، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام تأييده)، عراق میں موجود مزارات کے انچارج سيد موسى تقي خلخالي(دام تأييده) اور تمام مقدس روضوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام تأييده) نے روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے نئے سیکرٹری جنرل انجینئر يوسف مهدي الشيخ راضي (دام تأييده) کو اس مبارک منصب پر تقرری پہ مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: