امام حسن مجتبی(ع) کا جشن میلاد اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہر طرف خوشی کے مظاہر اور آرائش.....

اہل بیت علیھم السلام کی خوشیوں اور مسرتوں سے بھرے ایام میں سے ایک پندرہ رمضان المبارک کا دن بھی ہے اس مبارک اور پُر مسرت دن کے قریب آتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع)میں ہرطرف مسرت کے مظاہر نظر آرہے ہیں روضہ مبارک میں جگہ جگہ پھولوں کے بڑے بڑے گلدستے آویزاں ہیں جہاں نظر پڑتی ہے وہاں مبارک باد پر مشتمل خوبصورت بینر لگے نظر آتے ہیں رنگ برنگی لائٹس نے روضہ مبارک کی آرائش کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔۔۔۔۔
واضح رہے اس پُر مسرت دن کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے متعدد محافل اور پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ان پروگراموں میں عراق کے شہر حلہ میں منعقد ہونے والا گیارھواں سالانہ امام حسن مجتبی(ع) سیمینار بھی شامل ہے کہ جس کی تقریبات مقام رد الشمس میں تین روز تک جاری رہیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: