گرمیوں کی چھٹیوں میں شروع ہونے والے پی ڈی سی پروگرام میں الکفیل سکاؤٹس کے 600 ارکان شریک ہیں....

گرمیوں کی چھٹیوں کو سکول کے طلاب کے لیے ثمر آور بنانے کی غرض سے الکفیل سکاؤٹس نے پی ڈی سی پروگرام شروع کیا ہے کہ جس میں طلاب کو مختلف امور کی تربیت کی جائے گی۔

اڑھائی ماہ تک جاری رہنے والے اس پروگرام کی کلاسز اور کیمپس شیخ کلینی کمپلیکس میں منعقد ہوں گے اور وہاں انہیں دینی، اخلاقی، ثقافتی، علمی اور سائنسی موضوعات پر مشتمل لیکچرز دئیے جائیں گے اور اس کے علاوہ کھیلوں اور ورزش کے ذریعے ان کی جسمانی تربیت بھی کی جائے گی۔

اس پروگرام میں ایک خاص بات بچوں کے آئی کیو لیول کو بڑھانے کی مشقیں ہیں کہ جن کی بدولت طلاب نا صرف اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں آگے بڑھتے ہیں بلکہ ان میں خود اعتمادی اور قائدانہ صلاحیتیں بھی جنم لیتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: